محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi

اسلام آباد (صداۓ روس)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازعے کے خاتمے اور امن کے مسودوں پر بھی گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے قیام امن کے ممکنہ طریقہ کار پر غور کیا۔ اس کے علاوہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی دوبارہ ملاقات کی۔
یاد رہے کہ یہ محسن نقوی کا ایک ہفتے کے اندر ایران کا دوسرا دورہ ہے۔