اسی فیصد سے زائد روسی شہری صدر پوتن کے حمایت میں

President Vladimir Putin President Vladimir Putin

اسی فیصد سے زائد روسی شہری صدر پوتن کے حمایت میں

ماسکو (صداۓ روس)
ایک سروے میں بتایا گیا کہ ٨٣ فیصد روسی شہری پوتن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ایک نئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ تقریباً ٨٣ فیصد روسی اس ملک کے صدر کے اقدامات کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رشین پبلک اوپینین فاؤنڈیشن (ایف او ایم) کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً ٨٣ فیصد روسی شہری اپنے ملک کے صدر ولادیمیر پوتن کے اقدامات کو مثبت سمجھتے اور قرار دیتے ہیں۔

اس سروے کے مطابق ٨٣ فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ صدر پوتن کی کوششوں کا مثبت انداز میں جائزہ لیتے ہیں اور ان پر روسیوں کے اعتماد کی سطح بھی تقریباً ٨٢ فیصد ہے۔

Advertisement

پول میں آئندہ روسی صدارتی انتخابات کے بارے میں بھی پوچھا گیا اور ٥٣ فیصد ووٹروں نے جواب دیا کہ وہ یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ متحدہ روس، روسی جماعتوں میں ایک اعتدال پسند جماعت ہے اور موجودہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی حمایت کرتی ہے۔ یہ سروے یکم اور ٣ مارچ کے درمیان روس کے ٥٣ علاقوں کے ١٠٤ شہری اور دیہی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ١٥٠٠ روسی لوگوں کے درمیان کیا گیا۔