ماسکو اور آستانہ میں صدر پوتن کے دورۂ قازقستان کی تاریخوں پر مشاورت
ماسکو (صداۓ روس)
قازقستان میں روس کے سفیر Alexey Borodavkin نے کہا ہے کہ ماسکو اور آستانہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے 2026ء میں متوقع دورۂ قازقستان کی تاریخوں اور مذاکرات کے ایجنڈے پر مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات خبر رساں ادارے TASS سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ سفیر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سربراہانِ مملکت کے سالانہ دوروں کا تبادلہ ایک مستحکم روایت بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ بات چیت کے “اہم اور ٹھوس نکات” پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ روس–قازقستان بین الریاستی تعلقات کی تاریخ میں ایک نمایاں باب ثابت ہوگا اور دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دے گا۔
یاد رہے کہ قازق صدر Kassym-Jomart Tokayev نے 11 اور 12 نومبر 2025ء کو روس کا سرکاری دورہ کیا تھا، جس کے دوران صدر پیوٹن سے مذاکرات ہوئے اور دوطرفہ تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور اتحاد کی سطح تک بلند کرنے سے متعلق اعلامیہ پر دستخط کیے گئے تھے۔