خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

روس کا برطانیہ کو انتباہ، آگ سے مت کھیلو

Russian foreign ministry

روس کا برطانیہ کو انتباہ، آگ سے مت کھیلو

ماسکو(صداۓ روس)
روس نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جو یوکرین تنازع کے پرامن حل کی کوششوں کو سبوتاژ کرتے ہیں۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ امریکہ اور روس کے صدور کی جانب سے الاسکا کے شہر اینکریج میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرین تنازع کے جامع اور دیرپا حل کے لیے سنجیدہ خواہش کا اظہار کیا گیا، لیکن اس کے باوجود لندن سے ایسے بیانات سامنے آرہے ہیں جو ان کوششوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے یوکرین میں مغربی فوجی دستے تعینات کرنے کے امکانات پر مسلسل بات کی جارہی ہے، جو نہ صرف ماسکو اور واشنگٹن کی مشترکہ کوششوں کے خلاف ہے بلکہ ان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ زاخارووا کے مطابق برطانیہ کا رویہ خطرناک جغرافیائی مہم جوئی کے زمرے میں آتا ہے۔

ماریا زاخارووا نے مزید کہا کہ ہم لندن پر زور دیتے ہیں کہ وہ غیر دانشمندانہ اور پرخطر اقدامات سے باز رہے اور کم از کم روسی و امریکی مذاکرات کاروں کی محنتی کاوشوں میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں لندن کے حکام کی طرف سے یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ اگر یوکرین میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا تو مغربی فوجی دستے وہاں تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ روس نے اس موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف تنازع کے حل کو پیچیدہ بناتے ہیں بلکہ کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

شئیر کریں: ۔