اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ماسکو نے کیف کو وارننگ جاری کر دی

Drone Attack Near Moscow

ماسکو نے کیف کو وارننگ جاری کر دی

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے حال ہی میں طے شدہ جزوی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے سمیت شہری عمارتوں پر حملہ جاری رکھا تو ماسکو جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یاد رہے منگل کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی اور امریکی ثالثی میں جزوی جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ اس کے ایک حصے کے طور پر ماسکو نے کہا کہ اگر کیف ایسا کرتا ہے تو وہ یوکرینی توانائی کے مقامات پر حملے روک دے گا۔ یوکرین کے ولادیمیر زیلنسکی نے بھی ان شرائط سے اتفاق کیا لیکن بدقسمتی سے یوکرین کی جانب سے روس کی توانائی کی تنصیبات پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جو کے جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے.

Share it :
Translate »