اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ماسکو اور ریاض ٹیکنالوجی کے مشترکہ ہدف پر متحد ہیں, روسی وزیر اعظم

Russian Prime Minister Mikhail Mishustin

ماسکو اور ریاض ٹیکنالوجی کے مشترکہ ہدف پر متحد ہیں, روسی وزیر اعظم

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر اعظم میخائل میشوستین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی انوپروم نمائش میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ روس کی طرح ٹیکنالوجی میں خودمختاری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے یکاترنبرگ میں جاری بین الاقوامی صنعتی نمائش انوپروم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس سال سعودی عرب انوپروم کا شراکت دار ملک بن چکا ہے، جو روس-سعودی تعاون کی اعلیٰ سطح کی واضح علامت ہے۔ ہمیں باہمی احترام، خودکفالت، اور تکنیکی خودمختاری کی مشترکہ خواہش متحد کرتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی وفد کی قیادت سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف کر رہے ہیں، اور ان کی شرکت دونوں ممالک کے عملی اور شراکتی جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔

نمائش کا موضوع ہے: “ٹیکنالوجیکل قیادت: صنعتی پیش رفت”۔ اس موقع پر روسی کاروباری افراد کو دنیا کے 37 ممالک میں موجود روسی تجارتی نمائندوں سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔

Share it :