ماسکو دونیسک کے تباہ شدہ اضلاع کی تعمیر شروع کرے گا، میئر سوبیانین
ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے دونیسک کے وہ اضلاع جو براہِ راست توپ خانے کی گولہ باری کا نشانہ بنے تھے، منظم انداز میں بحال کیے جائیں گے۔ کومسومولسکایا پراودا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سوبیانین نے کہا س وقت سب سے بڑا کام ڈونیٹسک کے ان اضلاع کی بحالی ہے جو دشمن کی براہِ راست گولہ باری میں تباہ ہوئے۔ دشمن کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور آئندہ سال سے ہم ان علاقوں میں باقاعدہ بحالی کا کام شروع کریں گے۔ وہاں بے پناہ تعمیراتی اور مرمتی کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو مسلسل اپنے جڑواں شہروں، لوگانسک اور ڈونیٹسک، کی تعمیر نو میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس دوران ہزاروں عمارتوں، رہائشی فلیٹوں، کنڈرگارٹنز، اسکولوں اور اسپتالوں کی مرمت اور تعمیر نو کی جا رہی ہے۔ میئر کے مطابق، ڈونیٹسک میں سڑکوں کی بحالی اور یوٹیلیٹی نیٹ ورکس کی تعمیر نو بھی جاری ہے تاکہ عوامی زندگی کو معمول پر لایا جا سکے۔