پاکستان
مفتی روس کا پشاور مسجد میں ہونے والے دھماکہ پر دکھ کا اظہار

ماسکو (اشتیاق ہمدانی) روس کے مفتی شیخ راویل گیانوت الدین کا پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
روسی فیڈریشن کے DUM کے چیئرمین مفتی شیخ راویل گیانوت الدین نے پاکستانی عوام کے نام تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ
“روس کی مسلم کمیونٹی اور اپنی طرف سے، میں پشاور میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں متاثرہ ہونے والوں کے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے آنے والے لوگوں کی جانیں لینے والے سانحہ سے ہمارے دل غم اور درد سے تڑپ اٹھا ہے۔ روس کے مسلمان اس گستاخانہ فعل کی دوٹوک مذمت کرتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کے لیے کوئی بھی چیز مقدس نہیں ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے گھروں میں بھی بے گناہوں کا خون بہانے کے لیے تیار ہیں۔
مفتی شیخ راویل گیانوت الدین کا کہنا تھا کہ ہم رحمٰن رب سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرنے والوں کی ارواح کو جنت الفردوس میں جگہ دے، ان کو ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو قوت اور ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے، اور متاثرین کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
پاکستان
صدر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

دبئی (صدائے روس) – صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر وومن ڈے کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی اس موقع پر خواتین کہ کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری نے کہا کہ خواتین کا کردار پاکستان بنانے میں انتہائی اہم تھا اور اس کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی خواتین کا انتہائی اہم کردار ھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے آواز بلند کی اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر خواتین ونگ عائشہ منیر ہانس ، سیکرٹری اطلاعات نجمہ جیلانی ، فوزیہ اظہار ، رومہ بٹ و دیگر نے شرکت کی اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک کاٹا۔
جن رہنماؤں نے شرکت کی ان میں ملک اسلم ، عرفان قمر گوندل ، شفیق الرحمان صدیقی ، رضوان عبداللہ ، محمد ارشد بٹ ، ملک خرم شہزاد اعوان، علی ناگی ، میاں فرحان جمیل ، فرحان جمیل اور حسیب منیر شامل تھے
- انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
- انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
- انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
- انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا