بھارت: سرکاری غنڈوں نے راتوں رات مسجد شہید کردی

بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے شمشاد آباد میں میونسپل اتھارٹیز کے عملے نے رات گئے مسجد کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر کی میونسپل اتھارٹیز نے رات کی تاریکی میں مسجد خواجہ محمود کو پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں شہید کیا، جب فجر کی نماز کے لیے نمازی مسجد پہنچے تو انہوں نے مسجد کو شہید دیکھ کر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مسلمانوں ہند کی مختلف جماعتوں کی جانب سے میونسپل آفس کے باہر شدید احتجاج کیا گیا جس پر پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

Advertisement

پولیس نے کہا کہ مسجد کے اطراف میں موجود رہائشیوں نے اس کی تعمیر کے خلاف شکایت درج کی تھی اس لیے میونسپل حکام نے مسجد کو مسمار کردیا۔