اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس میں مسلمان مردوں کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت مل گئی

Muslim In Russia

روس میں مسلمان مردوں کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت مل گئی

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی اعلیٰ اسلامی اتھارٹی نے مسلمان مردوں کو متعدد ایک سے زائد شادیوں اور چار بیویاں رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ مسلمانوں کی روحانی انتظامیہ کی کونسل نے کہا کہ نیا فتوی اس ہفتے کے شروع میں اجلاس کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے یہ فیصلہ اسلامی روایات سے ہم آہنگ ہے لیکن روسی شہری قانون سے متصادم ہے، جو تعدد ازدواج کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ ماسکو کے مفتی الدار آیاوتدنوو نے وضاحت کی کہ اس فیصلے پر مختلف حلقوں سے تنقید کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب خاندان، خواتین اور بچوں سے متعلق ریاستی دوما کمیٹی کی سربراہ نینا اوستینا نے اس بات پر زور دیا کہ روس ایک سیکولر ریاست ہے جہاں تمام شہریوں کو، مذہبی وابستگی سے قطع نظر، شہری قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔

گزیٹا.رو نیوز آؤٹ لیٹ کے لیے ایک تبصرے میں انہوں نے اصرار کیا کہ فتویٰ روس کے آئین اور خاندانی قانون سے متصادم ہے، جو شادی کو ایک مرد اور ایک عورت کے درمیان اتحاد کے طور پر بیان کرتا ہے۔

Share it :
Translate »