تازہ ترین
مسلم دنیا روس مخالف پابندیوں کے خلاف

مسلم دنیا روس مخالف پابندیوں کے خلاف
ماسکو (صداۓ روس)
روسی نائب وزیراعظم مارات خسنولن نے کہا کہ اسلامی ممالک روس پر مغرب کی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتے، جو کہ قازان اقتصادی فورم میں ہونے والے معاہدے اس بات کو ثابت بھی کررہیں ہیں. خسنولن نے روس اور اسلامی تعاون تنظیم کے ممالک کے وفود کو اکٹھا کرتے ہوئے کہا کہ قازان شہر میں ‘روس-اسلامک ورلڈ’ فورم کے نتیجے میں سینکڑوں میٹنگیں ہوئیں اور 100 سے زیادہ تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فورم ایک ایسی جگہ بن گیا ہے جہاں سیاسی اور معاشی مفادات اکٹھے ہوگئے ہیں کیونکہ مسلم دنیا کے ممالک ہماری حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کا کوئی بھی ملک ہمارے خلاف پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا۔ اگرچہ دو عرب ممالک خاص طور پر سعودی عرب اور مصر – نے یوکرین میں اس کے فوجی آپریشن پر روس کی باضابطہ مذمت کی، لیکن کسی بھی اسلامی ملک نے مغرب کی پیروی نہیں کی اور ماسکو پر اقتصادی پابندیاں عائد نہیں کیں۔
انٹرنیشنل
ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا