پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

نائلہ کیانی نے گیارہوں بلند ترین چوٹی گیشربرم ون کو سر کرلیا ہے جس کے بعد وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

نائلہ کیانی گیشربرم ون سے قبل گیشربرم ٹو اور کے ٹو کو بھی سر کرچکی ہیں جب کہ وہ گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

Advertisement

نائلہ نے گزشتہ دنوں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K-2 کو بھی سر کیا تھا۔