خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان: سلمان علی آغا کپتان برقرار، بڑے نام ڈاراپ

قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان: سلمان علی آغا کپتان برقرار، بڑے نام ڈاراپ

لاہور (صداۓ روس)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں بڑے کھلاڑیوں کو شامل نہ کیے جانے پر کرکٹ شائقین اور ماہرین میں بحث چھڑ گئی ہے۔ اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں جبکہ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے۔ اسکواڈ میں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ اور حسین طلعت شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم کو موقع دیا گیا ہے۔ پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، جس کے فوراً بعد 9 سے 28 ستمبر تک ایشیا کپ ابو ظہبی اور دبئی میں ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شارجہ کی کنڈیشنز ہمیشہ مشکل ہوتی ہیں اور افغانستان کے خلاف کھیلنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائی سیریز ہماری ٹیم کو ایشیا کپ کی تیاری میں مدد فراہم کرے گی۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی فارم کا فیصلہ صرف چند میچز پر کرنا آسان نہیں، بابر اعظم نے اگرچہ پہلا میچ اچھا کھیلا مگر انہیں اپنی خامیوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے حالیہ 6 میچز میں شاندار پرفارمنس دی ہے جن میں 3 بار مین آف دی میچ قرار پائے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو فی الحال شامل نہ کرنے کا فیصلہ حتمی نہیں ہے۔ ان کے مطابق دونوں کھلاڑی مستقبل میں کارکردگی دکھا کر دوبارہ اسکواڈ میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں کو پورے مواقع دیے جا رہے ہیں، جبکہ سینئرز آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے ذریعے اپنی فارم ثابت کرکے ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔

شئیر کریں: ۔