اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

نیٹو ممالک یوکرین میں امن کے خواہاں نہیں، روسی نائب وزیر خارجہ

Alexander Grushko

نیٹو ممالک یوکرین میں امن کے خواہاں نہیں، روسی نائب وزیر خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے الزام عائد کیا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک یوکرین کے تنازع کے پرامن حل میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ جنگ کو جاری رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ بیان انہوں نے امریکی صدر کے اس اعلان کے تناظر میں دیا جس میں انہوں نے یورپی ممالک کے خرچ پر یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ گروشکو کے مطابق یہ ایک اور ثبوت ہے کہ نیٹو ممالک واقعی یوکرین میں امن نہیں چاہتے۔” ان کا کہنا تھا کہ نیٹو ممالک کا رویہ ثابت کرتا ہے کہ وہ جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، نہ کہ ختم کرنا۔ روسی سفارت کار نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے اُس بیان کا حوالہ بھی دیا جس میں انہوں نے یوکرین کو “زیادہ مہلک بنانے کی بات کی تھی۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے گروشکو نے کہا ان کا مقصد صرف یوکرین کو زیادہ خطرناک بنانا ہی نہیں، بلکہ اسے مسلسل جنگ میں مصروف رکھنا بھی ہے۔

روسی حکام کا یہ موقف مسلسل سامنے آتا رہا ہے کہ مغربی ممالک، بالخصوص امریکہ اور نیٹو، امن مذاکرات کے بجائے فوجی امداد، ہتھیاروں کی فراہمی اور اشتعال انگیزی کے ذریعے جنگ کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ اس کے برعکس روس نے بارہا کہا ہے کہ وہ باعزت شرائط پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، مگر اسے کیف اور مغرب کی طرف سے کوئی سنجیدہ کوشش دکھائی نہیں دیتی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یوکرین کو مسلسل فوجی امداد فراہم کرنے اور لڑائی جاری رکھنے پر زور دینے کا مقصد روس کو کمزور کرنا اور سیاسی دباؤ بڑھانا ہے، مگر اس کا سب سے زیادہ نقصان یوکرین اور اس کے عوام کو ہو رہا ہے۔

Share it :