انٹرنیشنل
نیٹو رکن ممالک کے پاس اسلحہ ختم ہو رہا ہے، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

نیٹو رکن ممالک کے پاس اسلحہ ختم ہو رہا ہے، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی منتقلی نے مغربی ممالک کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی پیدا کی ہے، جس سے نیٹو کی فوجوں کے لیے کیف کو ہتھیاروں کی سپلائی کرنے کے یورپی سیاستدانوں کے وعدوں کو مکمل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اخبار نے لکھا کہ چھوٹے ممالک نے اپنی دفاعی صلاحیت کھو دی ہے، نیٹو کے ایک اہلکار کے مطابق نیٹو فوجی اتحاد کے 30 اراکین میں سے کم از کم 20 ممالک کے ہتھیاروں کے ذخیرے ختم ہوچکے ہیں۔ بیان کے مطابق اس وقت صرف نیٹو کے بڑے اتحادیوں بشمول فرانس، جرمنی، اٹلی، اور نیدرلینڈز کے پاس یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل کو جاری رکھنے کا ذخیرہ بچا ہے۔
یاد رہے رواں برس فروری کے آخر میں یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے، امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی کیف کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر چکے ہیں جو کہ تقریباً 40 بلین ڈالر کے برابر ہے، جو اب فرانس کے پورے سالانہ دفاعی بجٹ کے مقابلے میں ہے۔ ماسکو نے بارہا خبردار کیا ہے کہ ہتھیاروں کی ترسیل تنازع کو طول دے گی اور روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ بڑھائے گی۔
انٹرنیشنل
اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید

غزہ: (صدائے روس)مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک علاقے میں چھاپہ کار کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے 7 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جیریکو کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے علی الصبح چھاپہ مارا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 7 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج کی اس جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں مسلح نوجوانوں نے 28 جنوری کو چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جن کی گرفتاری کے لیے آج جانے والی ٹیم پر بھی فائرنگ کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ دفاعی فائرنگ میں دو حملہ آوروں سمیت 7 افراد مارے گئے مارے جانے والے نوجوانوں کا تعلق حماس سے تھا اور وہ اس علاقے کے اہم عہدیدار تھے۔
دوسری جانب حماس نے اسرائیل کے اس اقدام کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ادھر قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے ایک اور علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 48 سالہ خاتون کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 43 ہوگئی جن میں 8 بچے شامل ہیں۔
- انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
- انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
- انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
- انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا