کیف(صداۓ روس)
یوکرین نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات میں ثابت قدم رہنا ہوگا. اطلاعات کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کوبا نے کہا ہے کہ روسی حملے کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ماسکو سے مذاکرات کے دوران ضروری ہے کہ ’چوکنا اور ثابت قدم‘ رہا جائے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مغربی ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحدوں کے پاس ایک لاکھ سے زائد فوجی اور بھاری ہتھیار تعینات کیے ہوئے ہیں۔
روس نے یوروپی یونین کے کچھ رکن ممالک کے مزید اہلکاروں پر جوابی اقدامات کے تحت سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے، قانون سازی اور انتظامی حکام ذاتی طور پر روس مخالف پالیسیوں اور اقدامات کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہیں جو روسی بولنے والے باشندوں اور میڈیا کے جائز حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔