Connect with us

تازہ ترین

کورونا وائرس کی نئی قسم، ملک میں پابندیاں لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، روس

Published

on

کورونا وائرس کی نئی قسم، ملک میں پابندیاں لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، روس

کورونا وائرس کی نئی قسم، ملک میں پابندیاں لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، روس

ماسکو: صداۓ روس
روس میں صارفین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی بہبود سے متعلق وفاقی سروس برائے نگرانی کی پریس سروس نے بتایا کہ Omicron کورونا وائرس کی XBB.1.5 ذیلی قسم جس کا نام کریکن ہے کی دریافت کے بعد ملک میں پابندیوں کے نفاذ کا فلحال کوئی ارادہ نہیں ہے. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کریکن کی دریافت کے حوالے سے روس میں کسی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے. یاد رہے کورونا وائرس کی نئی قسم کو کریکن کا نام دیا گیا ہے جو کہ پرانی قسم اومیکرون کی ذیلی قسم ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو روس میں XBB.1.5 انفیکشن کا پہلا ملکی کیس Penza ریجن میں درج کیا گیا۔ اس سے قبل سینیٹری واچ ڈاگ نے اطلاع دی تھی کہ کریکن خطرناک نہیں ہے، اور نہ ہی یہ وائرس کی دیگر اقسام کی طرح جان لیوا ہے۔ تاہم اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ یہ تیزی سے پھیلتا ہے اور زیادہ متعدی ہے۔

میکنیکوف ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ویکسینز اینڈ سیرا کے ریسرچ ڈائریکٹر ویتالی زیویریف نے بتایا کہ چین میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کی وجہ سے روس میں اضافی اقدامات متعارف کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس میں کورونا وائرس کی اومیکرون قسم گزشتہ برس جنوری سے موجود ہے. انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی اومیکرون قسم کے خلاف روس کی عوام میں پہلے ہی ہرڈ امیونٹی حاصل ہوچکی ہے.

تازہ ترین

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

Published

on

By

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے رات میں فضائی حملے کیے اور یوکرینی طیاروں اور فضائی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا۔ روسی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ طویل فاصلے تک درست اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید ترین میزائلوں کے استعمال سے کیا گیا. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں یوکرینی کمانڈ پوسٹس، ایک ریڈار کی تنصیب، یوکرینی ہوابازی کا سامان، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا.

وزارت نے بتایا کہ ایک اور حملے میں دنیپر دریا پر دنیپروپیٹروسک شہر کے قریب، یوکرین کی ڈرون اسمبلی ورکشاپ کو تباہ کر دیا گیا۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ