ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ کے لیے مشرق وسطیٰ میں اب کوئی محفوظ جگہ نہیں رہے گی اور وہ خطے کے ممالک کو اپنے فوجی اڈوں کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کر سکے گا۔ ایک تحریری خطاب میں انہوں نے کہا کہ “ایک بات طے ہے کہ وقت کا پہیہ پیچھے نہیں مڑے گا۔ خطے کے عوام اور ممالک اب امریکہ کے فوجی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گے۔ امریکہ اب اپنے فوجی اڈوں اور سازشوں کے لیے محفوظ مقامات نہیں رکھے گا اور وہ خطے میں اپنی پوزیشن تیزی سے کھو رہا ہے۔” آیت اللہ خامنہ ای نے تمام مسلمان ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام مسائل کے حل کے لیے آپس میں دوستی، تعاون اور باہمی حمایت کو مضبوط کریں۔