اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

حملے کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کریں گے، شمالی کوریا

North Korea’s Kim Jong Un

حملے کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کریں گے، شمالی کوریا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کہا کہ اگر ان کے ملک پر حملہ ہوا تو وہ اپنے اختیار میں تمام جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے شمالی کوریا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی صورت میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کا ذکر کیا۔

ایجنسی نے شمالی کوریا کے رہنما کے حوالے سے کہا اگر دشمن انتہائی بے وقوفی اور لاپرواہی کے ساتھ شمالی کوریا کی خودمختاری پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو شمالی کوریا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تمام وسائل استعمال کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیار بھی استعمال کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا.

Share it :
Translate »