عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

Petrol pump Petrol pump

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد بین الاقوامی تیل منڈی میں قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی سات فیصد کمی کے بعد 88 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ برینٹ تقریباً نو فیصد کمی کے بعد 94 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ اماراتی مربن کی قیمت میں بھی ڈیڑھ فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ 100 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ پیٹرول 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 5 نومبر کے لیے ہوں گی۔