چند دنوں میں تیل مزید مہنگا ہوگا، مگر بوجھ عوام پر نہیں ڈالیں گے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif Shahbaz Sharif

چند دنوں میں تیل مزید مہنگا ہوگا، مگر بوجھ عوام پر نہیں ڈالیں گے، شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی حالات کے باعث پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے، تاہم حکومت اس اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالنے کی کوشش کرے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت Middle East میں جنگ جیسے حالات پیدا ہو چکے ہیں اور پورے خطے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ایک طرف مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب خطے کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ ان کے مطابق پاکستان مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری کا راستہ اختیار کر رہا ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والے نقصانات کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث حکومت کو بھی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حالات برقرار رہے تو آنے والے دنوں میں تیل مزید مہنگا ہو سکتا ہے، تاہم حکومت کوشش کرے گی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔