غزہ میں روزانہ 600 کی بجائے صرف 200 ٹرک داخل ہونے لگے

Gaza Gaza

غزہ میں روزانہ 600 کی بجائے صرف 200 ٹرک داخل ہونے لگے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ترکی کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے ترجمان عمر چیلک نے کہا ہے کہ غزہ میں داخل ہونے والی امدادی گاڑیوں کی تعداد معاہدوں میں طے شدہ 600 کے بجائے صرف 200 ٹرک روزانہ رہ گئی ہے، جو سنگین انسانی بحران کو مزید شدید کر رہی ہے۔ عمر چیلک نے صحافیوں کو بتایا کہ شرم الشیخ معاہدے کے مطابق روزانہ تقریباً 600 ٹرک غزہ میں داخل ہونا تھے، لیکن یہ تعداد کم ہو کر صرف 200 رہ گئی ہے۔ ان ٹرکوں میں خوراک، ادویات، طبی آلات، اور دیگر بنیادی ضروریات شامل ہوتی ہیں۔ ان کے مطابق، ’’600 سے 200 ٹرک تک کمی بہت بڑے مسائل پیدا کر رہی ہے۔‘‘

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل بارہا امن معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔
ترک ترجمان نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد پہنچانا ترکی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ صدر رجب طیب اردوان پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ ترکی زلزلہ زدہ علاقوں سے خصوصی رہائشی کنٹینرز غزہ بھیجے گا تاکہ بے گھر فلسطینیوں کے لیے عارضی رہائش کا انتظام کیا جا سکے۔

Advertisement