اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یوکرین کو طویل فاصلے تک ہتھیاروں کی فراہمی پر ہمارا ردعمل بے رحمانہ ہوگا، روس

Sergey Ryabkov

یوکرین کو طویل فاصلے تک ہتھیاروں کی فراہمی پر ہمارا ردعمل بے رحمانہ ہوگا، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ نے کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے روسی سرزمین پر حملہ کرنے کی تمام تر اجازت دے دی ہے، اس پر ماسکو کا ردعمل بے رحمانہ ہوگا۔ریابکوف نے کہا کہ روسی صدر نے اس موضوع پر پہلے ہی سب کچھ بتا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیف کو روس کے اندر دور تک حملہ کرنے اجازت دینے کا فیصلہ ہوچکا جس کا ہم سفاکانہ انداز میں جواب دیں گے۔ روسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کے اس فیصلے سے دنیا کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے، کیونکہ واشنگٹن، لندن اور دیگر روس مخالفین اس کھیل کے خطرے کے نتائج کی حد کو کم سمجھتے ہیں جو وہ کھیل رہے ہیں.

Share it :
Translate »