اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس میں یوکرینی ڈرون حملوں کی نئی لہر، 100 سے زائد ڈرون مار گرائے گئے

Russian Pantsir-S1

روس میں یوکرینی ڈرون حملوں کی نئی لہر، 100 سے زائد ڈرون مار گرائے گئے

ماسکو(صداۓ روس)
ماسکو کے مطابق روسی فضائی دفاعی نظام نے جمعے کی رات سے ہفتے کی صبح تک یوکرین کے 100 سے زائد ڈرون مار گرائے۔ روسی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ 94 ڈرونز کو مختلف علاقوں میں تباہ کیا گیا، جن میں ورونیش، بریانسک، بیلگورود، ساراتوو اور نووگورود شامل ہیں۔ ہفتے کی صبح 6 بجے سے 8 بجے کے درمیان مزید 12 ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن میں بریانسک، ریازان، اوریول اور نووگورود کے علاقے شامل تھے۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کے مطابق دارالحکومت پر بھی دو ڈرون حملے ہوئے، جنہیں فضائی دفاع نے شہر کے قریب ہی تباہ کر دیا۔ ملبے کے گرنے کے مقام پر ہنگامی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ چواشیا کے سربراہ اولیگ نکولایف کے مطابق ان کے علاقے میں بھی دو ڈرون حملے ہوئے، جن میں ایک غیر فعال الیکٹرو ٹیکنیکل پلانٹ کی چھت اور دوسرے نے ایک زیر تعمیر گودام کو نقصان پہنچایا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ساراتوو کے گورنر رومن بوسارگن نے بتایا کہ اینگلس اور ساراتوو شہروں میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ ورونیش کے گورنر الیگزینڈر گوسیف کے مطابق علاقے میں 25 سے زائد ڈرونز کو فضائی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ ایک علاقے میں ڈرون کے ملبے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور ایک مکان و گیراج کی چھت کو نقصان پہنچا، تاہم بجلی کا نظام جلد بحال کر دیا گیا۔ روس نے یوکرین کی جانب سے ان مسلسل حملوں کو “دہشت گردی” قرار دیا ہے۔ جمعہ کے روز یوکرینی ڈرون حملے میں روستوو کے علاقے میں ایک بزرگ خاتون ہلاک ہوئیں جبکہ ماسکو کے شمال مشرقی علاقے سرگیوف پوساد میں ایک بجلی گھر کو نقصان پہنچا۔ یہ حملے یوکرین کی جانب سے روس کے اندرونی علاقوں کو نشانہ بنانے کی بڑھتی ہوئی کوششوں کا حصہ ہیں، جن میں خاص طور پر توانائی، انفراسٹرکچر اور رہائشی عمارات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Share it :