جنوری میں روسی فوج کو دس ہزار سے زائد ہتھیار موصول ہوے، روسی وزیرِ دفاع

Andrey Belousov Andrey Belousov

جنوری میں روسی فوج کو دس ہزار سے زائد ہتھیار موصول ہوے، روسی وزیرِ دفاع

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیرِ دفاع آندرے بیلوسوف نے کہا ہے کہ جنوری کے مہینے میں روسی فوج کے زیرِ استعمال دس ہزار سے زائد ہتھیار اور تقریباً بیس لاکھ گولہ بارود شامل کیے گئے ہیں۔ آندرے بیلوسوف نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صرف جنوری میں ہی دس ہزار سے زیادہ مختلف نوعیت کے ہتھیار اور لگ بھگ بیس لاکھ مہمات روسی فوج کو فراہم کی جا چکی ہیں۔ ان کے مطابق فوجی صلاحیت میں اضافہ منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے۔ روسی وزارتِ دفاع نے بیلوسوف کی زیرِ صدارت ہونے والے اسی اجلاس کے بعد جاری بیان میں بتایا کہ پورے سال دو ہزار چھبیس کے دوران روسی فوج کو تین لاکھ دس ہزار سے زائد فوجی سازوسامان فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اکیس ملین کے قریب گولہ بارود بھی فوج کے حوالے کیا جائے گا۔ وزارتِ دفاع کے مطابق یہ فراہمی روسی مسلح افواج کی جنگی تیاری اور دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کی جا رہی ہے اور یہ تمام اقدامات طے شدہ شیڈول کے تحت مکمل کیے جائیں گے۔