جرمن چانسلر مرز اور ان کی کابینہ سے 85 فیصد عوام غیرمطمئن، سروے

German chancellor Friedrich Merz German chancellor Friedrich Merz

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

فورسا سماجی ادارے کی جانب سے آر ٹی ایل براڈکاسٹر کے لیے کرائے گئے ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ 85 فیصد جرمن شہری چانسلر فرائیڈرک مرز اور ان کی کابینہ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔ منگل کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 82 فیصد جواب دہندگان نے حکومت کے کام سے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ جرمن شہری ملکی معیشت کے مستقبل کے بارے میں بھی منفی رائے رکھتے ہیں: 67 فیصد جواب دہندگان کو توقع ہے کہ جرمنی کی معاشی صورتحال مزید بگڑ جائے گی، جبکہ 31 فیصد کا خیال ہے کہ یہ بدستور برقرار رہے گی یا بہتر ہوگی۔ یہ سروے 7 سے 13 جولائی کے دوران 2,503 افراد پر کیا گیا، جس کی غلطی کا مارجن تقریباً 2.5 فیصد ہے۔