پاک فضائیہ کی کارروائیاں: کابل، قندھار اور پکتیا میں ملٹری تنصیبات تباہ

Pakistan Airforce Pakistan Airforce

پاک فضائیہ کی کارروائیاں: کابل، قندھار اور پکتیا میں ملٹری تنصیبات تباہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق Pakistan Air Force نے مؤثر فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے Kabul، Kandahar اور Paktia میں اہم ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کابل میں دو بریگیڈ ہیڈکوارٹرز مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قندھار میں ایک کور ہیڈکوارٹر، ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر، ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹک بیس کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ پکتیا میں بھی ایک کور ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ Nangarhar میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ٹھکانوں کی درست نشاندہی کے بعد ایک بڑا ایمونیشن ڈپو تباہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال کارروائیوں کے جواب میں پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، جس کے دوران افغان طالبان کی مختلف پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مؤثر جوابی حملوں میں اب تک 58 افغان خارجی ہلاک، 100 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ 12 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ اور 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔