پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
اسلام آباد(صداۓ روس)
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی . پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتحار احمد کاکہناہے کہ پاکستان دنیابھرمیں تنازعات کامذاکرات کے ذریعے حل کاحامی ہے۔ پاکستان کے ماہ جولائی کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعدپریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان سفارتکاری اورثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پریقین رکھتاہے پاکستان یواین چارٹرکے مطابق تنازعات کاپرامن حل چاہتاہے اور ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتاہے۔
عاصم افتخاراحمد نے مزید کہاکہ دنیا میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں پاکستان اپنی صدارت کے دوران فلسطین کے مسئلے پربات کرے گا، او آئی سی اوراقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرے گا۔پاکستان شفافیت ،کمیٹیوں کے درمیان ہم آہنگی کیلئے کرداراداکرے گا۔