ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر فائنل میں کوالیفائی کرلیا
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے 136رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی9 وکٹیں101رنز پر گرگئیں۔ بنگلہ دیش کی بیٹنگ شروع ہوتے ہی پہلے اوور کی پہلی گیند پر پہلی وکٹ گر گئی،پرویز حسین صفر پر کیچ آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 23 جبکہ تیسری وکٹ 29 رنز پر گر گئی۔ ایشیاکپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے،صاحبزادہ فرحان 4 گیندوں پر 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب بغیر سکور کئے پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد فخر زمان اور حسین طلعت بھی آوٹ ہوگئے،فخر زمان 20 گیندوں پر 13، حسین طلعت 7 گیندوں پر 3 رنز بناسکے،سلمان علی آغا 23 گیندوں پر 19 رنز بناکر آوٹ ہوئے،محمد حارث 23 گیندوں پر 31 ، شاہین شاہ آفریدی 13 گیندوں پر 19 اور محمد نواز 25 رنز بناکر آوٹ ہوئے،فہیم اشرف 14 جبکہ حارث رؤف 3 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ قبل ازیں ، بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کپتان کے ذاکر علی نے ٹاس کےبعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے پہلے فیلڈنگ کرنے سے فائدہ ہوگا، بولر اچھا پرفارم کر رہے ہیں کوشش کریں گے اچھی بیٹنگ بھی کریں،کوشش کریں گے چمپئن بننے کے مائنڈ سے کھلیں۔
کپتان پاکستان ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے،ہمارے بولرز ایشیا کپ میں بہترین پرفارم کررہے ہیں، میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں بھارت کے مدمقابل کھیلے گی،پوری توجہ میچ جیتنے پر ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہے جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کھیلنے والی پلیئنگ الیون برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔