پاکستان کو افغانستان کے خلاف کارروائیوں پر امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت حاصل

Trump Trump

پاکستان کو افغانستان کے خلاف کارروائیوں پر امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت حاصل

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اس تنازع میں مداخلت نہیں کرے گا، جبکہ اسلام آباد کابل کے ساتھ معاملات درست انداز میں نمٹا رہا ہے۔ ٹیکساس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ میں براہِ راست کردار ادا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا احترام کرتے ہیں اور پاکستان کو مضبوط قیادت کا حامل ملک قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ مثبت گفتگو رہی ہے اور وہ دونوں رہنماؤں کو عالمی سطح پر بااثر شخصیات سمجھتے ہیں۔ ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران کی موجودہ پالیسیوں سے مطمئن نہیں تاہم جمعے تک مزید مذاکرات متوقع ہیں اور وہ تہران کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کے خواہاں نہیں، لیکن بعض اوقات طاقت کا استعمال ناگزیر ہو جاتا ہے۔