اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستان نے 450 کلومیٹر تک نشانے بھنبھوڑ دینے والے ‘ابدالی’ میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے 450 کلومیٹر تک نشانے بھنبھوڑ دینے والے 'ابدالی' میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد (صدائے روس)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا جدید ترین میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس میزائل میں جدید ترین نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت شامل ہے، جو اسے انتہائی مؤثر ہتھیار بناتی ہے۔

یہ تجربہ مشق “انڈس” کے دوران کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران موجود تھے۔ اس کے علاوہ، پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے بھی اس تاریخی تجربے کا مشاہدہ کیا۔

صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیاب تجربے پر افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فورسز ملکی سلامتی کے تحفظ اور مؤثر دفاعی صلاحیت کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔

یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے، جو ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مسلح افواج کی عزم و صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔

Share it :