اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے، طیب ایردوان

Shahzbaz Sharif

پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے، طیب ایردوان

اسلام آباد (صداۓ روس)
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہےکہ استنبول میں اپنے عزیز دوست وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی پر بہت خوشی ہوئی۔سوشل ویب سائٹ ایکس پر بیان میں ترک صدر نےکہاکہ ملاقات میں ہم نے کئی اہم امور خاص طور پر معیشت،تجارت اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نےکہاکہ میرے عزیز بھائی شہباز شریف نے کہا، ہم نے اپنے ممالک اور عوام کے درمیان مثالی رشتے، تعاون، یکجہتی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنایا ہے۔صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بھائیوں کیلئے میرا پیغام محبت ہے۔ ترکیہ کے دورے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے اتحاد یکجہتی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنائے۔

Share it :