اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان

Pakistan foreign ministry office

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان نےایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے ۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کاکہناہے کہ پاکستان ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان فریقین سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہم خطے میں مذاکرات اور سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوششوں کا بھی خیرمقدم اور حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستان یقین رکھتا ہے کہ خطے میں امن و استحکام اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے اور طاقت کے استعمال سے گریز کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Share it :