اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

Shahbaz Sharif

پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ روس)
یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں 13 جولائی 1931 کو جامِ شہادت نوش کرنے والے 22 کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن کشمیری مسلمانوں کی موروثی استقامت، سفاک قوتوں کے خلاف مزاحمت اور ان کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی پوری تاریخ قربانی اور جدوجہد ے عبارت ہے ۔ کشمیری عوام برسوں سے حقِ خودارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، جو ان کا جائز اور تسلیم شدہ حق ہے۔وزیراعظم نے حکومت پاکستان کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ان کے ساتھ سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان تمام کشمیری شہداء کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی قبضے کے خلاف کئی دہائیوں پر محیط جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔آج کے دن حکومت پاکستان ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر کے مسئلے کا حل اور جموں کشمیر کے حق خودارادیت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Share it :