اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے، پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 109+ ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا یے۔

نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا ہے۔

خیال رہے کہ نوح دستگیر نے 2018 میں بھی پاکستان کیلئے برانز میڈل جیتا تھا جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہونیوالی کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے سلور میڈل جیتا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے رواں کامن ویلتھ گیمز میں دو میڈلز ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے جوڈو میں برانز میڈل جیتا ہے۔

Share it :