ماسکو: پاکستان نے آتش بازی کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا

پاکستان نے ماسکو میں ہونے والا آتش بازی کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔

روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوئے آتش بازی کے رنگا رنگ بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھر سے 8 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستانی آتش باز ٹیم کی قیادت شاہد محمود بٹ نے کی اور اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

دلکش آتش بازی نے رات کے وقت آسمان کو رنگین کر دیا۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے 14 اگست کی مناسبت سے ملی نغمے ’اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں‘ پر آتش بازی کی گئی۔

Advertisement

مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو کامیاب قرار دیا گیا اور ٹیم کے شاہد محمود بٹ کی قیادت میں ٹیم نے ٹرافی وصول کی۔

بین الاقوامی مقابلے اپنے نام کرنے والی پاکستانی ٹیم کے سربراہ شاہد محمود بٹ کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے، حکومت نے ان مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے سپورٹ کیا ہے۔