روسی فیڈریشن کونسل کے نائب چیئرمین سے پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی ملاقات

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روس میں متعین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے آج روسی فیڈریشن کونسل (سینیٹ) کے نائب چیئرمین سینیٹر کونستانتین کوساچیوف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے روس کے ساتھ جامع اور دیرپا تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پارلیمانی سطح پر باہمی روابط کو مزید مؤثر بنانے، تجارتی تعلقات میں اضافہ کرنے اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

Advertisement

دونوں فریقین نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے اعظم کی کونسل کے آئندہ اجلاس، اور پاکستان و روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادیات، سائنس اور تکنیکی تعاون (IGC) کے دسویں خصوصی اجلاس کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی۔
یہ اجلاس رواں سال کے آخر میں اسلام آباد میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔