اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستانی شہریوں سے فی لیٹر پٹرول 107 روپے ٹیکسز وصول کیے جانے کا انکشاف

Petrol Pump

پاکستانی شہریوں سے فی لیٹر پٹرول 107 روپے ٹیکسز وصول کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (صداۓ روس)
حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں سے ایک لیٹر پٹرول پر 107 روپے 12 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔”ڈان نیوز” کے مطابق شہری پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔”ڈان نیوز” کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی کا سب سے زیادہ بوجھ شہریوں پرلادا گیا ہے، پٹرول کے فی لٹر میں 15 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ کے فی لیٹر میں 15 روپے 78 پیسے کسٹمز ڈیوٹی بھی شامل ہے، پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلرز کا کمیشن وصول کیا جا رہا ہے۔دستیاب دستاویز کے مطابق فی لیٹرپٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن ہے، پیٹرول کے فی لیٹر میں 5 روپے 33 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (ای ایف ای ایم) شامل ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر میں 2 روپے 30 پیسے ای ایف ای ایم شامل ہے۔
دستاویز کے مطابق اس وقت پیٹرول، ڈیزل پر کسی قسم کا کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا، تاہم ڈیوٹی سے پہلے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 148 روپے 51 پیسے فی لیٹر بنتی ہے، شہریوں کے لیے پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 154 روپے 06 پیسے فی لیٹر بنتی ہے، شہریوں کے لیے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

Share it :
Translate »