پاکستانی سفیر کی روسی نائب وزیر دفاع سے اہم ملاقات

Faisal Niaz Tirmizi Faisal Niaz Tirmizi

پاکستانی سفیر کی روسی نائب وزیر دفاع سے اہم ملاقات

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روس میں متعین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی وفاق کے نائب وزیر دفاع واسیلی اوسماکوف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو میں اعلیٰ سطح کے آئندہ وفود کے ممکنہ دوروں اور رابطوں کے فروغ پر بھی غور کیا گیا۔ فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے باقاعدہ سفارتی و ادارہ جاتی روابط کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔

اس موقع پر دونوں نمائندوں نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں عملی تعاون بڑھانے اور تعمیری مذاکرات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کو دو طرفہ تعلقات کے تسلسل اور باہمی اعتماد کے فروغ کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement