ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اہلِخانہ اور وکلاء سے غیر مشروط ملاقات کروائے۔
جنوبی ایشیاء کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی قائم مقام علاقائی ڈائریکٹر ازابیل لاسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 برس سے عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر منصفانہ سماعت، طبی سہولتوں اور اہلخانہ سے ملاقات کے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق عمران خان کی بینائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ ازابیل لاسی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مناسب طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور اہلِ خانہ اور وکلاء سے غیر مشروط ملاقات کروائی جائے.