اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستانی گریجوایٹس ایسوسی ایشن کے چیرمین ڈاکٹر شاہد حسن کی روسی سفیر سے ملاقات

پاکستانی گریجوایٹس ایسوسی ایشن کے چیرمین ڈاکٹر شاہد حسن کی روسی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد (صداۓ روس)

پاکستانی گریجوایٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن اور جنرل سیکرٹری انجینئر افتخار علی نے روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پاولووچ خوروف سے روسی سفارت خانہ اسلام اباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد 28 مئی 2025 کو لاہور میں ہونے والے آئندہ ایونٹس کی تفصیلات پر بات چیت کرنا تھا۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایونٹ کی تیاریوں، مقاصد اور ممکنہ شرکاء کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر شاہد حسن نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستانی اور روسی ثقافت کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت متوقع ہے۔

انجینئر افتخار علی نے سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستانی گریجوایٹس کی کمیونٹی اس ایونٹ کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایونٹ دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ سفیر البرٹ خوروف نے اس موقع پر کہا کہ روسی حکومت اس ایونٹ کی حمایت کرتی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔

Share it :