اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کی ماسکو میں تقریب

Pakistan's 77th Independence Day Celebration in Moscow

پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کی ماسکو میں تقریب

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روس کے دارالحکومت ماسکو میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ پاکستان کی آزادی کی 77ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد پاکستان کے قومی ترانے کے ساتھ چارج ڈی افیئرز سلمان پرویز نے پاکستانی پرچم لہرایا۔ ماسکو میں سفارتخانہ پاکستان میں فرسٹ سیکرٹری نازیہ شیخ اور سیکنڈ سیکرٹری محمد طیب نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے پیغامات شرکاء تک پہنچائے ۔ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے نے روس میں پاکستانی کمیونٹی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور پاکستان اور اس کے شہریوں کے مفادات کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share it :
Translate »