اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستان کی فضائی پابندیاں، بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری کو بھاری نقصان

لاہور(صدائے روس)
فضائی پابندی کا ایک ہفتہ مکمل، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں کا نقصان

پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئر لائنز پر فضائی حدود کی بندش کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے، جس کے باعث بھارت کی ہوابازی صنعت کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پابندی سے دہلی، امرتسر، لکھنؤ، بنگلور اور ممبئی سمیت متعدد بڑے ایئرپورٹس سے روانہ ہونے والی بین الاقوامی پروازوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اب تک 850 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہو چکی ہیں، جن میں یورپ، امریکہ اور کینیڈا جانے والی پروازوں کی تعداد نمایاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی راستے بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کو پونے دو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، جب کہ ایندھن کی زیادہ کھپت، متبادل روٹس اور تاخیر کے باعث اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بھارتی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کر دی تھی۔

Share it :