ایمن الظواہری کی ہلاکت پر پاکستان کا ردعمل

امریکا کی جانب سے افغانستان میں کیے گئے انسداد دہشتگردی آپریشن سے متعلق پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے سرکاری بیانات میڈیا پر دیکھے ہیں، افغانستان میں امریکا کے انسداد دہشتگردی آپریشن سےمتعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اور قربانیاں سب جانتے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق دہشتگردی کے مقابلےکیلئے پر عزم ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں ڈرون حملہ کرکے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔