اسلامی یکجہتی گیمز: ہائی جمپ میں پاکستانی شہروز خان کا نیا قومی ریکارڈ

اسلامی یکجہتی گیمز میں ہائی جمپ لگا کر پاکستان کے شہروز خان نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ترکیہ کے شہر قونیہ میں ہونے والی اسلامی یکجہتی گیمز کے ہائی جمپ مقابلے میں پاکستان کے شہروز خان نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

شہروز خان نے ہائی جمپ میں 2.14 میٹر اونچی جمپ لگائی جس کے ساتھ انہوں نے نیا قومی ریکارڈ بھی بنالیا۔

Advertisement

اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ 2.07 میٹر جمپ کا شہروز خان کے نام ہی تھا۔