اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

Pakistan's Shaheen Missile

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے آج منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس میزائل کی تربیتی لانچنگ کا مقصد فورسز کی تربیت، تکنیکی حالات و معیارات کا جائزہ لینا اور اس میزائل کے ’سب سسٹمز‘ کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا، ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کو سراہا، صدر اور وزیراعظم کی جانب سے کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی گئی،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔

Share it :
Translate »