اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

تین روزہ ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز روانہ

تین میچز کی سیریز پر مشتمل دورہ نیدرلینڈز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے نیدرلینڈز روانہ ہوگئی۔

نیدرلینڈز کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے، تمام ون ڈے میچز نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم میں ہوں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔

Share it :