اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس کا پارلیمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

Valentina Matviyenko

روس کا پارلیمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو، کی زیر قیادت پارلیمانی وفد 27 سے 29 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ چئیرمین سینیٹ کی دعوت پر ویلنٹینا مٹوینکو 28 اکتوبر کو شام 5 بجے سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔ پریزائیڈنگ افسر سلیم مانڈوی والا نے ارکان سینیٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

ویلنٹینا ماتویینکو اتوار سے پاکستان کے تین روزہ دورے کے دوران روسی پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گی۔ ویلنٹینا ماتویینکو پیر کی شام پانچ بجے سینیٹ آف پاکستان کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔ روسی پارلیمانی وفد کا یہ دورہ روس پاکستان تعلقات میں بہتری کا اشارہ ہے.

Share it :
Translate »