یوکرین میں روسی میزائلوں کے خلاف امریکی پیٹریاٹ نظام ناکام ہوگیا، واشنگٹن پوسٹ

Patriot missile Patriot missile

یوکرین میں روسی میزائلوں کے خلاف امریکی پیٹریاٹ نظام ناکام ہوگیا، واشنگٹن پوسٹ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یوکرین میں تعینات امریکی ساختہ “پیٹریاٹ” فضائی دفاعی نظام روسی بیلسٹک میزائلوں کو روکنے میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واحد نظام ہے جو اس وقت یوکرینی افواج کے پاس موجود ہے اور روسی بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم حالیہ حملوں میں متعدد میزائل اس نظام سے بچ نکلے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ روسی ماہرین نے اپنے میزائلوں میں ایسی تکنیکی تبدیلیاں کی ہیں جن سے وہ پیٹریاٹ نظام کے ریڈار اور دفاعی حصار سے باآسانی گزر جاتے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک پیٹریاٹ نظام حال ہی میں اسرائیل سے یوکرین منتقل کیا گیا ہے، جب کہ مزید چند نظام یورپی اتحادی ممالک سے رواں موسمِ خزاں میں ملنے کی توقع ہے۔ تاہم رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یوکرین کی فضائی حدود پر کسی قسم کا مؤثر فضائی دفاعی حصار قائم کرنے کے لیے درجنوں ایسے نظام درکار ہوں گے، جو فی الحال ممکن دکھائی نہیں دیتے۔