Connect with us

تازہ ترین

روسی گیس ایشیا کے کونے کونے میں فراہم کرنے کی راہ ہموار

Published

on

روسی گیس ایشیا کے کونے کونے میں فراہم کرنے کی راہ ہموار

روسی گیس ایشیا کے کونے کونے میں فراہم کرنے کی راہ ہموار

ماسکو: صداۓ روس
قازق اور روسی صدور، کسیم جومارت توکایف اور ولادیمیر پوتن نے کریملن میں ہونے والی میٹنگ میں ازبکستان کے ساتھ “سہ فریقی گیس یونین” کے قیام پر تبادلہ خیال کیا. قازق صدر رسلان زیلدیبے کے پریس سیکرٹری نے کہا کہ کریملن میں قازقستان اور روس کے صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں روس، قازقستان اور ازبکستان کے درمیان ‘سہ فریقی گیس یونین’ کی تشکیل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ قازقستان اور ازبکستان کے علاقوں سے روسی گیس کی ترسیل دیگر ممالک تک کی جا سکے. پریس سکریٹری نے بتایا کہ صدر توکایف اور صدر پوتن تینوں ممالک کے ماہرین کی شرکت کے ساتھ تفصیلی بات چیت کو ضروری سمجھتے ہیں تاکہ تمام متعلقہ فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلے کا معقول حل تلاش کیا جا سکے۔

واضح رہے 28 نومبر کو قزاقستان کے صدر توکایف نے روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹین کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ صدر پوتن نے ایک سہ فریقی یونین بنانے کی تجویز دی ہے، جس سے روس کی گیس پائپ لائن دونوں ممالک کی سر زمین سے گزرتے ہوئے دیگر ممالک تک پہنچائی جا سکے. قزاقستان کے صدر نے مزید کہا کہ روسی رہنما نے ازبک صدر سے بھی اس معاملے پر فون کال پر بات کرنے کا ارادہ کیا ہے.

انٹرنیشنل

جاپانی کارسازوں کی امریکہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں اضافہ

Published

on

By

جاپانی کارسازوں کی امریکہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں اضافہ

جاپانی کارسازوں کی امریکہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں اضافہ

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ٹویوٹا موٹر نے اعلان کیا کہ وہ 2025 میں امریکی ریاست کینٹکی میں تین نشستوں والی خاندانوں کے لیے موزوں، اسپورٹس یوٹیلیٹی برقی گاڑیاں تیار کرنا شروع کر دے گی۔ ان کو چلانے والی بیٹریاں، قریبی ریاست نارتھ کیرولائنا کے ایک کارخانے میں تیار کی جائیں گی۔ ٹویوٹا اس کارخانے میں 2.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو اس وقت زیر تعمیر ہے اور 2025 میں کام شروع کر دے گا۔

امریکی حکومت نے اپریل میں فی برقی گاڑی 7,500 ڈالر تک کا ٹیکس کریڈٹ پروگرام متعارف کروایا ہے۔ ٹیکس کریڈٹ کی اہل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ گاڑیوں کی حتمی اسمبلنگ شمالی امریکہ میں ہوئی ہو اور ان کو چلانے والی بیٹریوں کے لیے کلیدی معدنیات بعض مخصوص مقامات سے حاصل کردہ ہوں۔ فی الحال، جاپانی گاڑی سازوں کی تیار کردہ برقی گاڑیاں، ٹیکس کریڈٹ کی اہل نہیں ہیں۔ ٹویوٹا کی حریف کمپنیاں بھی امریکہ میں برقی گاڑیوں کی پیداوار بڑھا رہی ہیں۔

نسان موٹر ریاست ٹینیسی میں یہ گاڑیاں تیار کرتی ہے۔ ہونڈا موٹر اگلے سال امریکہ میں جنرل موٹرز کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کردہ برقی گاڑیوں کی فروخت شروع کرے گی، اور 2025 میں ریاست اوہائیو میں اپنے ماڈلز تیار کرنا شروع کر دے گی۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ